رام جنم بھومی اور بابری مسجد تنازع کا معاملہ عدالت یا آپسی بات چیت کے
ذریعہ حل کرنے کے اکھاڑا پریشد کے موقف کی سوامی ادھوکچھانند نے حمایت کا
اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے رام
مندر بابری مسجد معاملے کا عدالت کے ذریعہ حل کرنے کا موقف اختیار کیا ہے ۔
الہ آباد کے ماگھ
میلے میں سنتوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد سوامی ادھوکچھا نند
نے بی جے پی پر مذہب کی سیاست کرنے اور فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کا
الزام لگایا ۔ سوامی نے کہا کہ اکھاڑا پریشد پہلے بھی رام مندر کا مسئلہ
ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اس کوشش کو اب اور آگے بڑھایا جائے گا۔